قصور ٬فضاء میں چھائی آلودہ دھند سے کاروبار زندگی مفلوج ٬ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ

جمعرات 3 نومبر 2016 20:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) ضلع قصور کی فضاء میں چھائی آلودہ دھند نے ناصرف کاروبار زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے بلکہ ٹریفک کے حادثات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق خراب موسم کے باعث چھاجانیوالے سموگ گردو غبار اور آلودہ دھند کے نتیجے میں روزمرہ کی مشکلات میں ہی اضافہ نہیں ہوا بلکہ حادثات بھی بڑھ گئے ہیں قصور ملتان رو ڈ پر گذشتہ روز ایک تیزرفتار کار کی ٹکر سے مصطفی آبا د کے قریب کوٹ رکندین قصور کا رہائشی مظہر اقبال جاںبحق ہوگیا اسی طرح ملتان روڈ پر بھی ایک موٹر سائیکل سوار دھند کی وجہ سے نظر نہ آنے پر مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں مذکورہ نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ ملتان روڈ پر ہی خراب موسم کی وجہ سے ایک تیز رفتار گاڑی الٹ گئی اور گاڑی میں سوار نو افراد شدید زخمی ہوگئے شہری حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوںپر لگائی جانیوالی سفید رنگوںکی لائنوںکو اجاگر کیاجائے تاکہ لائنوںکے نظر آنے کی صورت میں ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں