ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے زیر صدارت عدالت عالیہ لاہور کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات منانے کے حوالے سے اجلاس

منگل 1 نومبر 2016 18:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم کے زیر صدارت عدالت عالیہ لاہور کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کو شایان و شان طریقے سے منانے کیلئے انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی سی او قصور عمارہ خان ٬ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ٬ایڈیشنل سیشن ججز یونس عزیز ‘امانت علی گوندل ٬ زاہد محمود غزنوی ‘ صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری منیر احمد ٬ نائب صدر محمد اشرف انصاری اور سیکرٹری جنرل چوہدری صلاح الدین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں عدالت عالیہ لاہور کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق آئندہ اجلاس میں سول سوسائٹی کے نمائندگی ‘انسانی حقوق کی تنظیموں ‘مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سکالرز اور معززین شہر کو مدعو کیا جائیگا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈی سی او ٬ ڈی پی او اور صدر بار قصور کو ہائی کورٹ سے منظور شدہ قائد اعظم ؒ کی منظور شدہ تصاویر پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں