ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس

بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائیگا ‘بھٹوں پر چائلڈ لیبر آرڈیننس کیخلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘ڈی سی او عمارہ خان ٬ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او کمیٹی روم میںمنعقد ہوا۔ جس میں ضلعی افسران ٬ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداران ٬ بھٹہ ورکریونین کے عہدیداران اور مزدوروںنے شرکت کی ۔ اجلاس میں بھٹہ جات کے متعلق شکایات ٬ کم از کم اجرت پر عملدرآمد اور بانڈڈ لیبر سمیت دیگر معاملات کا تفصیلا جائزہ لیا گیا ۔

ڈی او لیبر نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے ماہ ستمبر میں 64بھٹہ مالکان کے خلاف کم اجرت دینے پر چالان کئے گئے ہیں اور اس وقت تک 6500سے زائد چالان مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور اسکے علاوہ 6ہزار 359نئے شناختی کارڈ بنوائے ہیں اور اسی طرح بھٹہ مزدوروں کیلئے 800سے زائد خدمت کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ ان چالانوں کو نمٹانے کیلئے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں تا کہ قانون پر عملدرآمدر کروایا جا سکے ۔

ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے اجلاس کو یقین دلایا کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائیگا اور قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انہوں نے ایک مانیٹرنگ سیل بنانے کی سفارش کی جس میں لیبر ٬ سوشل سیکورٹی اور پولیس کا نمائندہ شامل ہو گا جو کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ جس پر ڈی سی او قصور نے فوری طور پر مانیٹرنگ سیل بنانے کا حکم دیا ۔

اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے ۔بھٹوں پر چائلڈ لیبر آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور ضلع میں کسی بھی بھٹہ مالک کو چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی کرنے کی اجازت نہ ہوگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں