کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی: محمد عبید اللہ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 18:28

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اکتوبر۔2016ء) کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کشمیری بے سروسامانی کے عالم میں 8لاکھ بھارتی فوج کے سامنے آزادی کے حصول کیلئے پاکستانی پرچم بلند کئے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی خاموشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارتی افواج کے ظلم و ستم، قتل و غارت کے باوجود کشمیریوں کی زبان پر ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے“پاکستانی عوام اور حکمرانوں کو کشمیریوں کی بھر پور حمایت کرنے چاہئے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے پاکستان عوام کو آگاہ اور عالمی سطح پر ان مظالم کو اجاگر کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار دیار نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد عبید اللہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں وڈیو اور تصاویر دیکھانے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر ہرآنکھ اشکبار تھی، محمد عبید اللہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے، کیونکہ وہ اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے، جلد ہی کشمیریوں پر ہونے مظالم سے آگاہی کیلئے نواحی گاؤں کھارا میں ایک بڑا پروگرام منعقد کریں گے اور قصور تک آگاہی کیلئے ریلی بھی نکالی جائے گی، تقریب میں شریک سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی پرچم اٹھائے آزادی کے نعرے لگانے والے کشمیریوں کی بھر پور مدد کی جائے،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں