ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے ٬ڈی ایس پی ٹریفک

منگل 25 اکتوبر 2016 11:15

قصور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر تحصیلوں اور گردونواح میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جائینگے ٬ سیمینارز کا شیڈول جاری کردیاگیاہے۔ ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی ٹریفک قصورطاہرنواز وڑائچ نے ضلع بھر کے انسپکٹرز ٹریفک او ر دیگر عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی ہدایت پر کوٹ مرادخان‘ چوک نیشنل بنک‘ اڈہ للیانی سمیت اہم چوراہوں اوربازاروں میں ٹریفک سٹاف کی نفری میں اضافہ کردیاگیاہے٬ پھر بھی کسی بھی جگہ پر ٹریفک کے نظام میں خرابی پائی جاتی ہے تو متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنی شکایت ٹریفک آفس کے شکایت بکس میں بھجوائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران اگرکسی اہلکار کی غفلت پائی گئی تو اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں