قصور ٬ٹریفک کے تین حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ٬ایک شدید زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) قصور میں ٹریفک کے تین حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

الہ آباد کے قریب ویگن کے نیچے کچلی جانیوالی خاتون کے ورثاء نے ٹائروںکو آگ لگا کر روڈ بلاک کردیا اور پولیس کیخلاف زبردست احتجاج کیا مقتولہ جمیلہ بی بی جو چار بچوںکی ماںتھی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ طاہر اسلام وغیرہ نے دیرینہ دشمنی پر الہ آباد کے قریب جمیلہ بی بی کو جان بوجھ کر ویگن کے نیچے روند کر ہلاک کیا ہے اور پولیس یقین دہانی کے باوجود قتل کا مقدمہ درج نہیں کررہی اس موقع پر مظاہرین نے کئی گھنٹوںتک ٹریفک معطل کیے رکھی اور رات گئے تک ان کا احتجاج جاری تھا جبکہ ضلع کچہری کے قریب تیزرفتار ویگن نے سڑک عبور کرنیوالے چالیس سالہ ندیم کو کچل کر ہلاک کردیا اسی طرح بلڈنگ ریسٹ ہائوس کے قریب تیزرفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنیوالے شخص کو کچل ڈالا پولیس مصرو ف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں