رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور سید موسیٰ رضا ‘ ایم این ایز ملک محمد رشید خاں ‘شیخ وسیم اختر ‘چوہدری سلمان حنیف ‘ایم پی ایز ملک محمد احمد خاں ٬ یعقوب ندیم سیٹھی ‘حاجی نعیم صفدر انصاری ‘چوہدری محمود انور اور متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ضلع میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموںکاتفصیلاً جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت تمام اراکین و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں برابری کی سطح پر سڑکیں بنائی جائیگی تا کہ ضلع قصور کے عوام وزیر اعلی پنجاب کے اس خوبصورت اقدام سے مستفید ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

رانا محمد اسحاق خاں نے اس موقع پر تمام اراکین قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ایم پی ایز کی مشاورت سے نئی سڑکوں کی تعمیر کیلئے نشاندہی کرکے ڈی او پلاننگ کو آگاہ کریں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیاتی سکیموں میں اعلیٰ معیار کے میٹریل کے استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور اگر کہیں ناقص کام کیا گیا تو متعلقہ افسران اور ٹھیکداران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں