ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور فوڈ انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ‘ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ‘سید موسیٰ رضا

پیر 24 اکتوبر 2016 18:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور فوڈ انسپکٹرزکی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روزڈی سی او کمیٹی روم میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور فوڈ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فرداًفرداً تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 1لاکھ 38ہزار500 روپے جرمانہ کیا اور 80افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے ۔ اس کے علاوہ فوڈ انسپکٹرز نے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 10ہزار روپے جرمانہ ‘26دوکانداروں کو نوٹسزجاری کئے ‘61سیمپلز لئے گئے ‘28دوکانیں سیل جبکہ 55افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔

(جاری ہے)

جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے تمام افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے مختص کردہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں اورریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں