ڈی سی او قصور کی ہدایت ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اجلاس

ڈینگی میٹنگ سے غیر حاضر افسران کی سرزنش ‘شوکاز نوٹس جاری کرنیکا حکم‘ اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو خود چیک کریں ‘ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا

پیر 24 اکتوبر 2016 18:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دی ۔

ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور ڈینگی ہیلتھ انسپکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں کام کرنیوالی ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیکر رپورٹ کریں اور اگر کوئی ٹیم لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کے زیر استعمال انڈرائیڈ فونز میں آنے والی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے ایس این اے اور پی آئی ٹی بی کے حکام آگاہ کیا ہے اور جلد اس خرابی کو دور کر دیا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹیوں کی میٹنگز باقاعدگی کیساتھ لیں اور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو فیلڈ میں جا کر خود چیک کریں ۔

انہوں نے باالخصوص محکمہ فشریز کی طرف سے تلابوں میں چھوڑی جانیوالی بچہ مچھلی کا خود جائزہ لیکر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔ سید موسیٰ رضا نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تحصیل پتوکی سمیت ضلع بھر میں موجود نرسریوں میں ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر خصوصی اقدامات کئے جائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے نرسریز مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور نے ڈینگی میٹنگ میں غیر حاضر افسران کی سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں شوز کاز نوٹس جاری کئے جائیں اور کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو لکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں