قصور٬ مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک٬ 3فرارہوگئے

پیر 24 اکتوبر 2016 12:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) قصور کے نواحی گاؤں گاڑے والہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ناکہ پر جب 4مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ابوزر کے نام سے ہوئی جو 20سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں