ڈی سی او /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عمارہ خان کے زیر صدارت ریٹرننگ آفیسران کا اجلاس ‘مخصوص نشستوں پر انتخابات کا جائزہ لیا گیا

ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1005امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے ‘تمام ریٹرننگ افسران اپنے فرائض ایمانداری کیساتھ سرانجام دیں ‘شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے کسی قسم کے دبائو کو قبول نہ کریں‘ڈی سی او عمارہ خان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:32

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ڈی سی او قصور /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عمارہ خان کے زیر صدارت ریٹرننگ آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ضلع کونسل ٬ یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور تمام ریٹرننگ افسران نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی فائنل لسٹیں الیکشن کمشن آفس کو فراہم کر دی ہیں ۔

جس کے مطابق ضلع کونسل میںخواتین کی 15مخصوص نشستوں پر 29امیدواروں ‘ورکرز کی 3نشستوں کیلئے 13امیدواروں ‘یوتھ کی ایک نشست کیلئے 4امیدواروں ‘ٹیکنو کریکٹ کی 1نشست کیلئے 7امیدواروںاور اقلیتوں کی 5مخصوص نشستوں کیلئے 23امیدواروں کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح یونین کونسلز میں خواتین کی 250مخصوص نشستوں پر 297امیدواروں ‘کسان کی 125نشستوں پر 180امیدواروں ‘یوتھ کی 125نشستوں پر 159امیدواروں ‘اقلیتوں کی 125نشستوں پر 162امیدواروں کے کاغذات ریٹرننگ افسران نے جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹیوں میں خواتین کی 32مخصوص نشستوں پر 48امیدواروں ‘ورکرز کی 11نشستوں پر 32امیدواروں ‘یوتھ کی 10نشستوں پر 24امیدواروں ‘اقلیتوں کی 12نشستوں پر 27امیدواروں کے کاغذات منظور ہو چکے ہیں ۔ اس طرح مجموعی طور پر1005امیدواران جن میں ضلع کونسل کیلئے 76‘میونسپل کمیٹیوں کیلئے 131اور یونین کونسلز کیلئے 798امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے اور 25اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی لسٹیں آویزاں کر دی جائینگی ۔ڈی سی او قصور عمارہ خان نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری اور ایمانداری کیساتھ سرانجام دیں اورشفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے کسی قسم کے دبائو کو قبول نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں