محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام آگاہی مہم کے تحت ’’جینڈر آگاہی ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں انکے خلاف منفی متعصبانہ رویوں میں تبدیلی کی اہم ضرورت ہے ‘عورتوں کو فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘جینڈر آگاہی مہم تمام اضلاع میں بھرپور طریقے سے جاری ہے ‘جینڈر آگاہی سیمینار سے پروفیسر منزہ ہاشمی ‘رما شاہد اور دیگر کا خطاب

بدھ 19 اکتوبر 2016 17:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام آگاہی مہم کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین قصور میں ’’جینڈر آگاہی ‘‘کے موضوع پر سیمینار گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں ریسورس پرسن پروفیسر منزہ ہاشمی ٬ میڈیا کنسلٹنٹ رما شاہد ٬پرنسپل کالج ہذا فریحہ سہیل ‘اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر حکومت پنجاب کے خواتین کے حقوق کیلئے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلاًروشنی ڈالی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر منزہ ہاشمی نے کہا کہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں انکے خلاف منفی متعصبانہ رویوں میں تبدیلی کی اہم ضرورت ہے۔ عورتوں کو فعال بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

عورتوں کو حقوق سے آگاہی دلانا آج کے دور کی اہم ضرورت بن چکا ہے تا کہ وہ خود مختار بن سکیں اور اپنے بچوں کی نشو و نما زیادہ بہتر طریقے سے کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ہمارا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتاہر مذہب میں عورتوں کو خاص عزت بخشی گئی ہے معاشرے کی ترقی کیلئے عورت کا پڑھا لکھا ہونا نہایت ضرور ی ہے ۔رما شاہد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے خواتین کے حقوق کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے پنجاب بھر میں آگاہی سیمیناروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تا کہ خواتین کو اپنے تحفظ کی زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اور سماجی سطح پر ترقی کیلئے خواتین کو اپنا کردار نبھانے کیلئے ضرور آگے آنا چاہیے حکومت پنجاب نے خواتین کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اور انکے تحفظ کیلئے مختلف قوانین میں ترامیم کی ہے ۔ جس میں سرکاری ملازمتوں میں 15فیصد کوٹہ ٬ سلیکشن بورڈ کمیٹیوں میں 33فیصد نمائندگی ٬ تعلیمی اداروں میں کیئر ئیر کونسلنگ سنٹر ز کا قیام ٬ خواتین کے صوبائی کمیشن کا قیام ٬ خواتین کی ہراسمنٹ شکایات کیلئے خاتون صوبائی محتسب کا تقرر ٬ خواتین کیلئے ٹال فری ہیلپ لائن 1043کا قیام اور دیگر قوانین شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ترقی خواتین کی جینڈر آگاہی مہم تمام اضلاع میں بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے تحت جینڈر سپیشلسٹ مختلف فورمز پر خواتین کو حکومت پنجاب کے ان کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر سیمینار میں شریک طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز مزید ہونے چاہیے جس میں عورتوں کے حقوق بارے تفصیلاً آگاہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں