اشیاء خوردونوش میںملاوٹ کے خاتمے کیلئے اقدامات بروئے کارلائے جائیں٬ڈی سی اوقصور

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:58

ْ قصور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر قصور عمارہ خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے ڈی سی او کمیٹی روم میں جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور فوڈ انسپکٹرزنے شرکت کی۔ ا س موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طورپر ضلع بھرمیں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1لاکھ 83ہزار روپے جرمانہ کیا اور 115افرادکیخلاف مقدمات درج کروائے ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ فوڈ انسپکٹرزنے اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 80دکانداروں کو نوٹسزجاری کئے‘82سیمپلزلئے گئے‘3دکانیں سیل جبکہ 43 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے جس پر ڈی سی او نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھرمیں تمام اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو ہرحال میں یقینی بنایاجائے اور ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایاجائے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی صفائی کے بہترین انتظامات اور ملاوٹ کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں