پھولنگر میں مزداکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:19

قصور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)تھانہ سٹی پھولنگرکے قریب مزداکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحقہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق انورٹائون کا رہائشی اسدعلی موٹرسائیکل پر بازار سے گھر جارہاتھا جب تھانہ سٹی پھولنگرکے قریب پہنچا تو تیزرفتارمزدانے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موٹرسائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسے طبی امدادکیلئے ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں