قصور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون٬11گرفتار

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:19

قصور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)پولیس کاجرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون٬11گرفتار٬بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورسیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر قصورپولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے٬ پولیس کی مختلف ٹیموں نے شہرقصور‘مصطفی آباد‘ کوٹرادھاکشن‘ چونیاں‘ پتوکی اورپھولنگر میں سماج دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈائون کیا اور11جرائم پیشہ افراد کو گرفتا رکرکے انکے قبضے سے اڑھائی کلو چرس‘ 65 لیٹرشراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں