سی پیک منصوبے سے ترقی کے نئے دروازے کھل جائینگے٬ حاجی نعیم صفدر انصاری

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:19

قصور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) اقتصادی راہداری منصوبہ پرپوری قوم متفق ہے٬ اس کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا‘پاک چین دوستی کا شاہکار منصوبہ ملکی معیشت میں انقلاب برپا کردیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس تاریخی منصوبے کو متنازع بنانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ سی پیک منصوبے کے نتیجہ میں ملک و قوم کیلئے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں