قصور ٬ْ پولیس نے بھارت کے خلاف احتجاج ٬ْ لائوڈ سپیکر کے استعمال پر کسان اتحاد کے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج

مظاہرین نے لاؤ ڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں لی تھی ٬ْپولیس کا موقف

منگل 18 اکتوبر 2016 13:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء) قصور میں پولیس نے بھارت کے خلاف احتجاج کے دوران لاؤ ڈ سپیکر کے استعمال پر کسان اتحاد کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گنڈا سنگھ والا روڈ پر ساندہ پھاٹک کے قریب کسان اتحاد نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا جس میںلاؤ ڈ سپیکر بھی استعمال ہوا۔ڈی پی او قصور علی ناصر کی ہدایت پر پولیس نے کسان اتحاد کے رہنماؤں کے خلاف لاؤ ڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج لیا۔ مقدمے میں کستان اتحاد کے صدر ایوب میو اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے٬ پولیس کا موقف ہے کہ مظاہرین نے لاؤ ڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں لی تھی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں