قصور پولیس کا کارنامہ، بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر مقدمہ درج کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 17 اکتوبر 2016 21:58

قصور پولیس کا کارنامہ، بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر مقدمہ درج کر لیا

قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اکتوبر ۔2016ء) قصور پولیس نے بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں گنڈا سنگھ بارڈر کے قریب کسانوں کی بڑی تعداد نے اکٹھے پر کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس موقع پر قصور پولیس نے دخل اندازی کرتے ہوئے ناصرف احتجاج کو ختم کروا دیا بلکہ بعد ازاں مظاہرین کیخلاف مقدمہ بھی درج کر ڈالا۔ مظاہرے میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید بھی شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مظاہرے پرنہیں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں