ْٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ‘سب انسپکٹر ٹریفک پولیس عنایت اللہ

پیر 17 اکتوبر 2016 19:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) ٹریفک قوانین کا احترام مہذب قوموں کاشعار ہے ٬ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات کی روک تھام کیساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل سے بھی چھٹکارا ملے گا‘ ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم کو مسلسل جاری رکھا جائیگا۔یہ بات انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ و سب انسپکٹر ٹریفک پولیس قصور عنایت اللہ نے گزشتہ روز مختلف سکولوں کے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے لیکچردیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں اس وقت تک صحیح معنوں میں تبدیلی اور بہتری نہیں آسکتی جب تک عام آدمی کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی حاصل نہیں ہوتی ۔ عنایت اللہ نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک رائے طاہر نواز کی خصوصی ہدایات پر طلباء اور طالبات میں ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ عوام میں ٹریفک قوانین پر پابندی کا شعور پیدا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں