حکومت ملک کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے٬ملک محمداحمدخاں

پیر 17 اکتوبر 2016 13:08

قصور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف ملک و قوم کی خدمات کیلئے جو انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں اس کے فوائد و ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیر ے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت حب الوطنی کے جذبہ سے سرشارہوکر ملک کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اسوقت پاکستان دشمن قوتیں ملک کے اندر عدم استحکام پیداکرکے ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی سازشیں کررہی ہیں اوران کا بڑا ہدف پاک چائنہ اقتصادی راہداری اور ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا ہے ٬جبکہ حکو مت ان کی یہ سا زشیں کبھی پوری نہیں ہو نے دے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں