موٹرسائیکل سوار بجلی کے پول سے ٹکراکرجاں بحق ٬ بیوی شدید زخمی

پیر 17 اکتوبر 2016 12:21

قصور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) نیوبس ٹرمینل قصورکے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل سوار بجلی کے پول سے ٹکراکرجاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق حمیدپورہ لاہورکا رہائشی خورشیدسردار اپنی موٹرسائیکل پرقصور سے واپس لاہورجارہاتھا کہ نیوبس ٹرمینل کے قریب تیزرفتاری کے باعث پوری شدت سے سامنے بجلی والے کھمبے سے جاٹکرایا٬ جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی شدیدزخمی ہوگئی ہے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں علاج کیلئے داخل کروادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں