ایس ای سرکل لیسکوواپڈا قصورکے تمام معطل میٹر انسپکٹر اور میٹر ریڈروں کو فوری بحال کر نے کے احکامات

سٹاف بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پوری دیانتداری کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریں٬نذیر احمد خان لودھی

پیر 10 اکتوبر 2016 19:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایس ای سرکل لیسکوواپڈا قصورنذیر احمد خان لودھی نے کہا ہے کہ میٹر کلرک سٹاف بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پوری دیانتداری کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریںمحکمہ لیسکو واپڈا ان کی پشت پر کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور سرکل میں میٹر کلرکوں کی ذمہ داریوں کے عنوان سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں ایکسئین سٹی ڈویژن جمشید زمان٬ ایکسئین رورل چوہدری بشارت علی٬ اور تمام سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔ سردار فصیح الرحمٰن چیئرمین واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبر یونین و دیگر نے میٹر ریڈروں میٹر کلرکوں اور سٹاف کے مسائل تفصیلاً بیان کیے اور ایس ای سرکل نے تمام معطل میٹر انسپکٹر اور میٹر ریڈروں کو فوری طور پر بحال کر نے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

ایس ای سرکل واپڈا نے کہا کہ مجھے محکمہ کی کارکردگی او ر بجلی چوری کے خاتمے کی اچھی رپورٹ ملنی چاہیے او رمیٹرکلرکو ں کو اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بجلی چوری کے مکروہ دھندا میںان کا کوئی عمل دخل نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹر کلرک کسی غریب کو غلط بل ڈال کر کسی بااثر فرد کو فائدہ نہ پہنچائیں اس سے ان کی دنیا اور دین بھی شاندار ہوگا اور محکمہ کی نیک نامی بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میٹر کلرک اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کے دباؤ کے بغیر کریں اگر انہیں کوئی طاقت یا سفارش کے زور پر دبانے یا بلیک میل کرنے کی کوشش کرے گا تو سب سے پہلے خود آگے کھڑا ہوں گا اور تمام ذمہ داری اپنے سر لے لوں گا۔ انہوںنے کہا کہ لائن لاسز کو قصور سرکل سے ختم کرنے کیلئے میٹر کلرک سٹاف ہراول دستے کا کردار ادا کرے اور یہ عہد کریں کہ آج کے بعد واپڈا کے خلاف ہر قسم کے عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل میٹر کلرک اور سٹاف کو تعریفی اسناد اور انعامات دئیے جائیں گے اس موقع پر صحافیوں کی موجودگی میں انہوں نے تمام سٹاف سے کرپشن کے خاتمے کا ہاتھ اٹھا کا حلف بھی لیا اور کہا کہ ہم نے بجلی چوروں کا خاتمہ کر کے چوری کو زیر و پوائنٹ پر لانا ہے۔

ایس ای سرکل واپڈا نے یونین کی طرف سے سٹاف کے مسائل کے حل کایقین بھی دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں