یوم عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں٬ڈی پی او

پیر 10 اکتوبر 2016 11:40

قصور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں‘قصورپولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیارہے‘یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھرمیں 29 جلوس اور21 مجالس ہوںگی٬ جن کو تین کیٹیگریزمیں تقسیم کیاگیاہے جہاں پر 1 ایس ایس پی‘1 ایس پی‘7 ڈی ایس پی‘30 انسپکٹر‘130سب انسپکٹر‘190اسسٹنٹ سب انسپکٹر‘208 ہیڈکانسٹیبل‘1538کانسٹیبل‘ 43 لیڈی کانسٹیبل‘263 پولیس قومی رضاکار‘604 ولنٹیئرزاور 440 سول ڈیفنس کے ملازمین کل 3 ہزار سے زائد افسران و اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے اسکے علاوہ ریزروہائے پنجاب کانسٹیبلری ‘محافظ فورس‘دفتری و کلیریکل سٹاف اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ جلوس میں داخلہ کیلئے چار سے سات مقامات پر چیکنگ کو یقینی بنایاجائیگا ٬زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھروگیٹس‘ میٹل ڈیٹکٹرزاور بائیومیٹرک ویری فیکیشن کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ تربیت تافتہ کتوںاور ٹیکنیکل آلات سے کروائی جائے گی‘ قصورمیں 132سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ‘ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جو 24گھنٹے کام کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں