ڈی سی او قصور نے 9اور 10محرم الحرام کو ضلع بھر میں ڈبل سوار ی پر پابندی لگا دی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 18:54

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء)ڈی سی او قصور عمارہ خان نے یوم عاشور کے موقع پر دفعہ 144کے تحت 9اور 10محرم الحرام کو ضلع بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سوار ی پر پابندی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی سی او عمارہ خان نے محر م الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے 9اور 10محرم الحرام کو ضلع بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ تا ہم اس پابندی کا اطلاق پاک فوج ‘پولیس ‘صحافیوں اور بارہ سال سے کم عمر بچوں پر نہیں ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں