تمام محکمے انسداد ڈینگی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں ‘کام نہ کرنیوالے افسران کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ‘ڈی سی او عمارہ خان

محرم الحرام کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری رہیں گی ‘اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی نگرانی کریں ‘ڈینگی تدارک اجلاس میں افسران کو ہدایات

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 18:53

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) تمام محکمے ڈینگی کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر کام کریں ‘سستی اور کام نہ کرنیوالے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ‘محرم الحرام کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری رہیں گی اورڈینگی کنٹرول روم کھلا رہے گا ‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی نگرانی کریں ۔ یہ بات ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کہی ۔

اس موقع پر تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 2ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں مگر یہ دونوں مریض ضلع لاہور کی حدود میں قیام پذیر تھے اور وہیں پر موذی مرض کا شکار ہو کر ضلع قصور کی حدود میں واپس آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی سی او نے فوری طور پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان مریضوں کے رہائشی علاقوں میں خصوصی سرویلنس کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان مریضوں سے یہ مرض کسی دوسرے شخص تک منتقل نہ ہو پائے ۔

ان ڈور ٹیموں کی جانب سے کم لاروا سیمپلز بھیجنے کی بابت ڈی سی او نے اینٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ وہ تمام ٹیموں کیلئے ٹارگٹ مقرر کریں اور اس ٹارگٹ کو حاصل نہ کرنیوالی ٹیموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کیلئے ایگری کلچر ‘ریونیو اور محکمہ صحت کے افسران پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو ڈینگی ٹیموں کو چیک کر کے کارکردگی بارے رپورٹ دیگی ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور کام نہ کرنیوالے افسران کے خلاف ایکشن لیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں