ڈی پی اوقصور کا ضلع بھر میں مختلف مجالس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 17:16

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے محر م الحرام کے موقع پرضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے سادات منزل قصور، مصطفی آباد، موضع مان، چونیاں اور پتوکی میں ہونے والی مجالس کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین مجالس کیساتھ ملکر سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اس مو قع پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی پی اوقصور نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کو مزید سخت کرنے کیلئے پولیس ملازمین کے فون سننے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس سے وہ مزید تندہی سے ڈیوٹی سرانجام دے پائیں گے اس کے علاوہ ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرتی ہیں انہوں نے کہاضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی الرٹ ہے ہر مجلس اور جلوس میں آنے والے افراد کو چار سے سات سطحی چیکنگ اور بائیو میٹرک ویری فیکشن کے بعد داخلے کی اجازت دی جاتی ہے حساس مجالس اور جلوسوں کو CCTVکیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے مجالس اور جلوسوں پر مامور اہلکاروں کو سختی سے ہدایات کی گئی ہیں کہ ہر آنے والے شخص کو مکمل جسمانی چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا ہر مجلس اور جلوس کے اردگرد پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں پولیس اہلکار مجلس اور جلوس کے آغاز سے پہلے اپنی ڈیوٹی سنبھالتے ہیں اور اختتام پر آخری شخص کے منتشر ہونے تک فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں