قصور کے علاقے الٰہ آباد میں وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 2 طالبات جاں بحق

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 12:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔08 اکتوبر۔2016ء) ون وے کی خلاف ورزی کر نے والی تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر دو معصوم طالبہ جاں بحق ہو گئی۔ کوسٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مشتعل ورثاء اور اہل علاقہ نے کوسٹر کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پو لیس نے غفلت برتنے والے ڈرائیور کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

الہ آباد دیپا پور روڈ پر پرائیویٹ سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ میرم اور عا ئشہ جب اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سکول کے گیٹ کے قریب پہنچی تو رونگ سائیڈ سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر ان پر چڑھ گئی جس سے مو قع پر دونوں بہنیں جو کہ دسویں اور پانچویں کلاس کی طالبہ تھیں جاں بحق ہو گئیں۔ کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔جائے حادثہ پر اکٹھے ہونے والے ورثاء اور اہل علاقہ نے مشتعل ہو کر کوسٹر کو آگ لگا دی ہے۔ تھانہ الہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور حالات کنٹرول کرنے میں مصروف ہو گئی جبکہ فائرز بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں