ڈی سی او کی خصوصی ہدایات ‘تحصیلدار قصور غضنفر نوید کا ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 7 اکتوبر 2016 16:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔07 اکتوبر۔2016ء )ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار قصور غضنفر نوید کا ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘33دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 23ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تحصیلدار قصور غضنفر نوید نے رواں ماہ کے دوران سٹی قصور ‘نور پور نہر ‘کھڈیاں خاص ‘مصطفی آباد اور دیگر مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 33دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا اور 23ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

تحصیلدار غضنفر نوید نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خور اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالے لوگوں کی جان و مال سے کھیلتے ہیں اس لئے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں بلا خوف خطر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی حکومت کی طرف سے مقررکردہ ریٹس سے زائد وصول کرنیوالوں اور اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کی نشاندہی کریں تا کہ ان کو نشان عبرت بنایا جاسکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں