نادہندگان ٹوکن ٹیکس ‘ڈیفالٹر ‘غیر نمونہ نمبر پلیٹ ‘فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمنٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) ڈی او یکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور موٹر وہیکل ایگزامینر کا نادہندگان ٹوکن ٹیکس ‘ڈیفالٹر ‘غیر نمونہ نمبر پلیٹ ‘فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمنٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن‘ 53گاڑیاں بند ‘93گاڑیوں کے چالان ‘712گاڑیوں کو غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر وارننگ دی ۔

تفصیل کے مطابق صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملک محمد اسلم ‘سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن اور موٹر وہیکل ایگزامینر چوہدری فرخ سہیل نے مصطفی آباد ‘دیپالپور روڈ ‘رائیونڈ روڈ اور دیگر مقامات پر مشترکہ ناکے لگاکر نادہندگان ٹوکن ٹیکس ‘ڈیفالٹر ‘غیر نمونہ نمبر پلیٹس ‘اوورلوڈنگ ‘فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمنٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا ۔

(جاری ہے)

مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 53گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ۔ اوورلوڈنگ ‘زائد کرایہ لینے والی اور نامکمل کاغذات پر 93گاڑیوں کے چالان کر دیئے گئے جبکہ 712گاڑیوں کے مالکان کو غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر وارننگ دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹ لگوائیں ورنہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے اور شہریوں کو 30اکتوبر تک کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد حکومت کی طرف سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کے علاوہ کسی بھی قسم کی نمبر پلیٹ لگانے کی اجازت نہ ہو گی اور اس قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں پر بھی ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں