علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں کے داخلے کی تاریخ میں 10اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

منگل 4 اکتوبر 2016 19:33

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2016کے داخلے کی تاریخ میں 10اکتوبر 2016ء تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور چوہدری غلام حسین کے مطابق طلباء و طالبات سنگل لیٹ فیس میٹرک 100روپے ، ایف اے ، بی اے اور اے ڈی ای پروگرامز 200روپے اور بی ایڈ ، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجو ایٹ پروگرامز 500روپے کے ساتھ داخلہ مختلف پروگرامز میں 10اکتوبر 2016ء تک لے سکتے ہیں ۔

چوہدری غلام حسین نے بتایا ہے کہ وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز کی ہدایت پر پراسیپکٹس چھٹی کے روز (ہفتہ اور اتوار )کو بھی دفتر ہذا سے لئے جا سکتے ہیں ۔ ضلع قصور میں 23سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں داخلہ فارم موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ طلبہ مزید معلومات کیلئے دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صدر دیوان روڈ قصور اور فون نمبر 049-2723723پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں