قصور، تین سالہ معصوم بچی کوتاوان کیلئے اغواء کرنے والے دو خطرناک اغواء کار پولیس مقابلہ میں ہلاک

ایک ملزم کو گرفتار کر کے بچی کوبازیاب کرلیا گیا

منگل 4 اکتوبر 2016 19:29

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے بتایا کہ تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ سے گزشتہ شام تین سالہ معصوم بچی رحین فاطمہ کو20لاکھ روپے تاوان کیلئے اغواء کرنے والے دو خطرناک اغواء کار دوران پولیس مقابلہ ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر کے بچی کوبازیاب کرلیا گیا ہے۔قصور پولیس نے مسلسل17گھنٹوں کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرلیا شہری اور سماجی حلقوں کا قصور پولیس کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ محلہ ملکانوالاکے رہائشی محمد سلیم نے مقدمہ درج کروایا کہ سائل کی تین سالہ پوتی رحین فاطمہ کو نامعلوم ملزمان نے20لاکھ روپے تاوان کیلئے اغواء کرلیا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں تھانہ مصطفی آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور بچی کی بازیابی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 6سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں ۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیموں نے موبائل ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ طریقہ کار کو استعمال کیا اور شک گزرنے پر مدعی مقدمہ کے قریبی عزیر علی رضا کو شامل تفتیش کیا جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دو کس ساتھیوں کے ساتھ ملکر رحین فاطمہ کو 20لاکھ روپے تاوان کیلئے اغواء کیا اور مزید بتلایا کہ اس کے ساتھی پکی حویلی کے قریب چھپے ہوئے ہیں اور مغویہ بچی بھی انہیں کے پاس ہے ۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کیاجبکہ پولیس کی دوسری پارٹی نے بچی کو برآمد کرلیااغواء کار پولیس پارٹی پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے جب فائرنگ کا تبادلہ رکا تو دو اغواء کار زخمی حالت میں پڑے تھے جنہوں نے اپنا نام کاشف عرف کاشی اور ساجد عرف ساجو بتلایا ۔

زخمی اغواء کاروں کو ہسپتال بھجوایا جا رہا تھاکہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگئے پولیس نے موقعہ سے دو عدد پسٹل اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ۔قصور پولیس نے صرف 17گھنٹوں میں تین سالہ معصوم بچی رحین فاطمہ کو برآمد کرلیا ۔ قصور پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی اور انکی ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قصور پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں