ڈی او سی عبدالسلام عارف کے زیر صدارت سپورٹس کی زیر التوا سکیموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

ضلع میں سپورٹس کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا تا کہ نوجوانوں کو کھیل کے بہترین مواقع میسر آسکیں ‘عبدالسلام عارف

منگل 4 اکتوبر 2016 18:33

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن عبدالسلام عارف کے زیر صدارت ضلع بھر میں سپورٹس کی زیر التوا سکیموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز نسیم اختر ‘اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عائشہ غضنفر ‘ڈی او سپورٹس راؤف علی باجوہ ‘ایس ڈی او پروانشل بلڈنگ رفاقت علی‘ڈی او پلاننگ نوید احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی او سپورٹس نے ضلع بھر میں سپورٹس کے زیر التوا منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ جس پر ڈی او سی عبدالسلام عارف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈی سی او قصور عمارہ خان ان زیر التوا منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ اعلیٰ افسران کیساتھ بھی میٹنگ کر چکی ہیں تا کہ سپورٹس کے منصوبوں کی راہ میں حائل تکنیکی اور مالی مسائل کو جلد حل کر کے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ڈی او سپورٹس نے کئی سالوں سے زیر التواء سپورٹس جمنیزیم کے حوالے سے بتایا کہ سپریٹنڈنٹ انجینئر پرونشل بلڈنگز سرکل IIنے ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ قصور جمنیزیم کی مسنگ فسیلٹیز کیلئے دی جانیوالی سکیم کو ڈراپ کر دیں جس پر ڈی او سی عبدالسلام عارف نے ایس ڈی او پرونشل بلڈنگ کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر ڈی سی او کو اس بارے میں رپورٹ کریں کیونکہ ضلعی حکومت کی طرف سے ایسی کوئی ہدایت جاری نہ کی گئی ہے ۔

ڈی او سی نے ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس بنگلہ کمبواں قصور اور کنسٹریکشن آف سٹیڈیم راجہ جنگ کے حوالے سے بھی ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے دی جائے تا کہ کھیلوں کے ان منصوبوں کو مکمل کر نے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں ۔ ڈی او سی عبدالسلام عارف نے کہا کہ ضلع قصور میں سپورٹس کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا تا کہ نوجوانوں کو کھیل کے بہترین مواقع میسر آسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں