قصور ‘ گردونواح میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق

منگل 4 اکتوبر 2016 13:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) قصورکے گردونواح میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق محلہ ہاشم چونیاں میں 70سالہ خورشید بی بی گھر میں پنکھا چلانے لگی تو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خورشیدبی بی کو کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پر جان کی بازی ہار گئی اسی طرح کے ایک دوسرے واقعہ میں چونیاں کی افضل کالونی کے رہائشی 38سالہ اظہرعلی گھرکی بجلی کے کام کی خود مرمت کرتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں