ڈی سی او قصور اور ڈی پی او کا چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کا دورہ

غیرملکی انجینئرز و سٹاف ہمارے مہمان ہیں ہرقیمت پر انکی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیگا‘عمارہ خان ‘سید علی ناصر رضوی

جمعرات 1 ستمبر 2016 18:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر مامور چائینز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بلو کی پاور پلانٹ ‘سنچری پیپر مل ‘این سی ایل زون ٹو ‘ بلھے شاہ پیکجز سمیت مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

انہوں نے خاص طور پر مختلف پروجیکٹس اور فیکٹریوں میں کام کرنیوالے چائنز کی سیکورٹی کو چیک کیا اور متعلقہ افسران اور اداروں کے سربراہان کو حکم دیا کہ غیر ملکیوں باالخصوص چائینز کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کو مزید بہتر بنائیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او اور ڈی پی او نے واضح کیا کہ غیرملکی انجینئرز و سٹاف ہمارے مہمان ہیں اس لئے ہرقیمت پر انکی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیگااور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی ۔

ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اورضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر مامور چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سخت سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیگا اس سلسلے میں ایس او پی کیمطابق سیکورٹی پالیسی پر عملدرآمد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی ۔ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور مقامی پولیس کو ہدایت کی کہ ان جگہوں پر جہاں چائینز کام کر رہے ہیں وہاں 24گھنٹے پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے کڑی نظر رکھیں اور اس

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں