قصور میں وکلاء نے سول جج کی عدالت کو تالہ لگادیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 31 اگست 2016 19:44

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 اگست۔2016ء ) ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء صاحبان اورسول جج کی آپس میں تلخ کلامی پر وکلاصاحبان نے غصے میں آکر سول جج کی عدالت کو تالے لگا کر بند کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق قصور بار کے کچھ وکلاء صاحبان سول جج فیضا ن رسول کی عدالت میں گئے،اور معمولی بات پر جج صاحب کی وکلاء سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر وکلاء صاحبا ن نے طیش میں آکر سول جج فیضان رسول کی عدالت کو تالا لگا کربند کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع کروا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں