پتوکی شوگر ملز پر چھاپہ،ڈینگی لاروا ’پکڑا‘ گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 31 اگست 2016 19:44

ْْْْْْْٓقصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 اگست۔2016ء ) اسسٹنٹ کمشنر پتو کی شاہ رخ نیازی نے ڈینگی لاروا کی شکایت ملنے پر پتوکی شوگر ملز پر چھاپہ مار ا اورچیکنگ کے دوران ملزمیں کھڑے پانی اور کوڑے کرکٹ میں ڈینگی لاروے کی موجودگی پائی گئی ،جس پر اے سی نے فوری طور پر پتوکی شوگر ملز کو اور اس کے ساتھ ملحقہ گوداموں کو سیل کردیا،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوگر ملز کی انتظامیہ کو متعدد بار نوٹس دئیے گئے لیکن انہوں نے نظر انداز کر دیا جس پر کارروائی کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاغفلت برتنے والی ملز انتظامیہ اور ملز مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں