ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادکی کاروائی،چرس برآمد،اشتہاری کو پناہ دینے پرایک شخص گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 19:38

مصطفی آباد/للیانی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31اگست2016ء) :ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم نے کاروائی کے دوران دو منشیات فروش گرفتار کرکے ایک کلو 40گرام چرس بر آمد،کر لی مقدمہ قتل کے اشتہاری کو پناہ دینے پر بھی ایک شخص گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادمحمد اسلم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دفتوہ روڈ پر منشیات فروشی کرنے والے عرفان عرف منگتا اور لاری اڈا مصطفی آباد سے خرم شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 40گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ مقدمہ قتل کے اشتہارشفیق عرف شفیقی کو پناہ دینے و فرار کروانے پر اس کے احسان کو گرفتار کر لیا، جبکہ رکشہ پر لاڈو سپیکر کا استعمال کرنے والے شکیل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں