قصور بھائی نے بدچلنی کے شبہ پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

بدھ 31 اگست 2016 14:18

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پھولنگرکے نواحی گاؤں جمبرمیں بھائی نے بدچلنی کے شبہ پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسماة نبیلہ بی بی خاوند سے طلاق لینے کے بعد اپنے والدین کیساتھ جمبرمیں رہائش پذیرتھی نبیلہ کے بھائی عبدالجبارکو اپنی بہن کے کردار پر شک تھاجس پر اس نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پھولنگرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں