افغان مہاجرین سے خالی ہونے والی ہرقسم کی زمین کی خریدوفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے‘ ڈپٹی کمشنر چارسدہ

بدھ 31 اگست 2016 14:16

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)ڈپٹی کمشنرچارسدہ نے ضلع بھر میں افغان مہاجرین کی خالی ہونے پر زمین پر کسی قسم کا قبضہ کرنے پر فعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے آگاہ کیا گیا تھا کہ بعض قبضہ مافیاں گروپس کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر واقع افغان مہاجرین کے کیمپ کے خالی ہونے کے بعد غیر قانونی قبضہ کر لیتے ہیں ،جس سے ضلع بھر میں امن و امان کو حطرہ لا حق ہو سکتا ہے،جس پر فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفر عباسی نے افغان مہاجرین کیمپ کے خالی ہونے والی زمین پرہر قسم کی خرید و فروخت پر دفعہ 144کے تحت ایک مہینے کے لئے پابندی عائد کردی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں