ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس

بدھ 31 اگست 2016 13:37

قصور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عمارہ خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس منعقد ہوا جس میں ای ڈی او ہیلتھ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال‘ ڈرگ انسپکٹران‘ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ‘ممبر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر میں کئے گئے 30 میڈیکل سٹوروں کے چالان کی سماعت کی گئی۔

ڈی سی او نے 7کیسوں کو مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ لاہور اور ایک کیس کو پی کیو سی بھجوانے کا حکم دیا اسی طرح 2 میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ دی گئی۔ 20میڈیکل سٹوروں کی ڈی سیلنگ کیلئے پیش کی گئی درخواستیں ردکرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان میڈیکل سٹورمالکان سے حلف لیں کہ وہ دوبارہ نشہ آور اورغیرمعیاری ادویات فروخت نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں