دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔میاں غلام حسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اگست 2016 19:32

الہ آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اگست2016ء) :مسلم یو تھ ونگ پنجا ب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ،مشرف اور زرداری کے دور کی نسبت دہشت گردی میں کافی حد تک کمی آئی ہے ملک دشمنوں کے تمام عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیدوار برائے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی الہ آبادرمضان خاں ساجد کے ڈیرہ پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خاں احتجاجی سیاست کر کے ملک دشمن ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے شریف برادران پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے ذامن ہیں شریف برادران کی قیادت میں وطن عزیز مسائل کے بھنور سے نکل کر جلد ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ پہ گامزن ہو جائے گا ملک دشمنوں کے تمام عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے اس موقع پرچوہدری ارشد خاں ضلعی صدر، چوہدری ارشدقمر،حاجی علی شیر کمبوہ ،حاجی احمد علی جوئیہ ،شیخ محمد منشاء ،راؤ عرفان ساجد ،محمد رشید مغل،حاجی فیصل شکیل ،جاوید خاں،میاں اسلم جاوید و دیگر مسلم لیگ یو تھ ونگ کارکنان بھی موجو تھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں