حکومت پنجاب نے زرعی تر قی اورچھو ٹے کسا نوں کی بہتری کے لییتاریخی اقدامات کئے ہیں،ملک رشیداحمدخاں

پیر 29 اگست 2016 13:30

قصور۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) حکومت پنجاب نے زراعت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات کئے ہیں تاکہ چھوٹے کسانوں کو مزید سہولتیں دی جائیں۔ ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے ایک تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آبپاشی منصوبوں کے علاوہ ایک ارب 47 کروڑ کی رقم کھالہ جات کو پختہ کرنے کیلئے جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کا محورخودکفیل پاکستان اور خدمت خلق کو بنایاہے‘ہم ملک کیلئے اسی طرح کام کرتے رہیں گے اور پنجاب کی تقدیربدلنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں بہتر سے بہترکا م کر نیکی کو شش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں