ہماری قیادت نے ملکی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، ملک محمداحمدخاں

پیر 29 اگست 2016 13:29

قصور۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء)قومی وسائل پرصرف عوام کا حق ہے ‘ وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف قومی بحرانوں کے آگے بھی مضبوط بند باندھ دینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ملکی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا‘اور اپنے انتخابی وعدے پو رے کئے ہیں‘ توانائی بحران اب زیادہ دنوں کا مہمان نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کاوشوں سے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کا ایک نیا اور روشن دور شروع ہوچکاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں