جماعت اسلامی کا منشور آج سے 14سو سال قبل شروع ہوا تھا،عثمان غنی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 27 اگست 2016 17:55

مصطفی آباد/للیانی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی 27 اگست۔2016ء) 75سال قبل جماعت اسلامی جماعت اسلامی جس منشور پر قائم ہوئی تھی آج بھی اسی پر گامزن ہے، جماعت اسلامی کا منشور آج سے 14سو سال قبل شروع ہوا تھاجماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہے، عوام اسلامی انقلاب کیلئے جماعت اسلامی کے کارواں میں شامل ہو ں، جماعت اسلامی میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ،75سال میں جماعت اسلامی کے کسی بھی عہدیدارکے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، جماعت اسلامی کی قیادت ہمیشہ با کردار افراد کے ہاتھ میں رہی ہے، جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلی مودودی کی فکر نے پوری دنیا کے نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کے لئے جدو جہد پر آ مادہ کیا ہے آج جہاں بھی دنیا میں اسلامی انقلاب کی جدو جہد ہو رہی ہے اسکے پیچھے سید مودودی کا فلسفہ کار فرما ہے جماعت اسلامی نے اسلامی نظریہ کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں ان خیالات کا اظہارضلعی امیر جماعت اسلامی قصورعثمان غنی نے دارِ ارقم سکول مصطفی آباد میں جماعت اسلامی کے 75ویں یوم تاسیس پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پرنسل دارِ ارقم سکول خرم امین، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اعوان، خادم حسین ودیگر نے کہا کہ آج ملک میں جو لوگ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور ایم کیو ایم کی شکل میں پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں انکے سامنے بھی سید مودودی کے پروانے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے کھڑے ہیں، آج بھی جماعت اسلامی پاکستان نے لاکھوں نوجوان ملک کے اسلامی نظریہ کی حفاظت کے لئے گلی گلی کوچہ کوچہ جدو جہد کر رہے ہیں اور ان شا اللہ سید مودودی کے پروانے شمع مصطفیٰ ﷺ پر پروانہ وار اپنی جانیں قربان کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں