پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری

ہفتہ 27 اگست 2016 13:49

قصور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء)پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ‘وصولی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل ‘255پراپرٹیز سیل کر کے 10لاکھ 70ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کروا دیئے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور ملک محمد اسلم کے زیر صدارت سرکل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں بتایا گیا کہ پراپرٹی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اور اس کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر خرم نذیر کی نگرانی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہے جن میں شیخ منیر ‘علی اسد اللہ ، حاجی رمضان ، فاروق بھٹی ،محمد پرویز ،سرور بھٹی ،پرویز ڈوگر اور احمد علی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم نے بتایا کہ تمام پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ جلد از جلد اپنے بقایا جات جمع کروائیں ورنہ انکی پراپرٹیز کو سیل کر دیا جائیگا۔

اس کے علاوہ موجودہ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز 5فیصد رعایت کیساتھ تقسیم کر دیئے گئے ہیں اگر کسی کو نوٹس نہیں ملا تو وہ ایکسائز آفس سے حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے فیکٹریز مالکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا پروفیشنل ٹیکس فوری طور پر جمع کروائیں ورنہ انکی فیکٹری کو سیل کر دیا جائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں