بزرگان دین کی زندگیاں مشعل راہ ہیں ‘حکومت انکے پیغام کو عام کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘سیکرٹری اوقاف
ضلعی حکومت کی جانب سے عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒ پر کئے گئے انتظامات قابل دید ہیں ‘صوبائی سیکرٹری اوقاف نوازش علی کی دورہ دربار بابا بلھے شاہ ؒکے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 26 اگست 2016 19:23
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) بزرگان دین کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ‘حکومت ان کے پیغام کو عام کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘ضلعی حکومت قصور کی جانب سے عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی اور سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات قابل دید ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف نوازش علی نے گزشتہ روز عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے 258ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان ‘ڈی او سی عبدالسلام عارف ‘ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور ریجن ‘منیجر اوقاف ‘ممبران مذہبی امور کمیٹی دربار بابا بلھے شاہ اور دیگر افسران موجود تھے ۔(جاری ہے)
صوبائی سیکرٹری اوقاف نے اپنے دورہ کے دوران دربار بابا بلھے شاہ ؒپر چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے عرس مبارک کے موقع پر ضلعی حکومت کی طرف سے ملک بھر سے آنیوالے زائرین کیلئے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں قابل تحسین قرار دیا ۔
انہوں نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒپر سیکورٹی کیلئے قائم سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دربار شریف کے اندر اور باہر سیکورٹی کیلئے لگائے گئے جدید سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں بنائے گئے سینٹرل کنٹرول روم کی طرز کے انتظامات دیگر اولیاء اکرام کے عرس مبارک پربھی کئے جائینگے ۔صوبائی سیکرٹری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کا راستہ امن سکون اور ترقی کا راستہ ہے اس راستے کو اختیار کر کے ہم نہ صرف اپنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں بلکہ ہم دنیا میں بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ‘2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج
محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ..
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات