رینجر اور پولیس کی کاروائی تین منشیات فروش گرفتار

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 25 اگست 2016 19:29

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 25 اگست۔2016ء ) رینجر اور پولیس کی کاروائی تین منشیات فروش گرفتار، ایک بوتل شراب،1025گرام چرس بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق چھٹیانوالہ میں غلام مصطفی PSRنے لارنس نائیک خالد محموداورسپاہی نوید اختر کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبریLEV5905پر سوار ناصر اور ظہیر عباس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک بوتل شراب(SILVERTOR)میڈان پاکستان بر آمد کرکے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ تھانہ مصطفی آباد کے ظفر اللہ اے ایس آئی کے سرہالی کٹ پر چھاپہ مار کر غلام حیدر کے قبضہ سے 1025گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں