ڈی سی او ‘ڈی پی او اور دیگر نے غسل دیکر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا

بدھ 24 اگست 2016 21:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء)ڈی سی او قصور عمارہ خان اورڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے غسل دیکر پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے 258ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

غسل مبارک کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ ‘حاجی صفدر انصاری ‘منیجر اوقاف گلزار احمد خاں ‘ممبران امور مذہبی کمیٹی دربار بابا بلھے شاہ ؒ‘صحافیوں اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دربار بابا بلھے شاہ ؒکو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور چادر پوشی کی رسم اداکی گئی اور ملک و قوم کی ترقی ،کامیابی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ بعدازاں ڈی سی او اور ڈی پی او نے عرس مبارک کے موقع پر کئے گئے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں