پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا
وصولی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل ‘255پراپرٹیز سیل کر کے 10لاکھ 70ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں‘ملک محمد اسلم
بدھ 24 اگست 2016 20:46
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ‘وصولی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل ‘255پراپرٹیز سیل کر کے 10لاکھ 70ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کروا دیئے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور ملک محمد اسلم کے زیر صدارت گزشتہ روز سرکل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں بتایا گیا کہ پراپرٹی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اور اس کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر خرم نذیر کی نگرانی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہے جن میں شیخ منیر ‘علی اسد اﷲ ، حاجی رمضان ، فاروق بھٹی ،محمد پرویز ،سرور بھٹی ،پرویز ڈوگر اور احمد علی شامل ہیں ۔(جاری ہے)
ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم نے بتایا کہ تمام پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ جلد از جلد اپنے بقایا جات جمع کروائیں ورنہ انکی پراپرٹیز کو سیل کر دیا جائیگا۔
اس کے علاوہ موجودہ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز 5فیصد رعایت کیساتھ تقسیم کر دیئے گئے ہیں اگر کسی کو نوٹس نہیں ملا تو وہ ایکسائز آفس سے حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے فیکٹریز مالکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا پروفیشنل ٹیکس فوری طور پر جمع کروائیں ورنہ انکی فیکٹری کو سیل کر دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1کروڑ 14لاکھ روپے کی وصولی ہو چکی ہے ۔اسی طرح پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں غیر نمونہ جات نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف مختلف مقامات پر ناکے لگا کر کاروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری کی قیادت میں 9مئی کے حوالے سے ریلی ..
چیئرمین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے ..
9 مئی ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، ڈپٹی کمشنرقصور
تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،پولیس ترجمان
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے
چری کی کاشت کے لئے بھاری میرازمین کا انتخاب کیاجائے، محکمہ زراعت
قصور، پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے ہونے تک بھٹہ انڈسٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا ..
قصور، اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے، مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
قصور، ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے جواں سالہ لڑکا جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے ‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
قصور وگردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات ،دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی
قصور،ملتان روڈ پر واقع فیکٹر ی اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا