ای ڈی او ہیلتھ قصور کی ملی بھگت سے بھائی پھیرومیں عطائیوں کی بھر مار

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 24 اگست 2016 18:00

قصور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 24 اگست۔2016ء ) ای ڈی او ہیلتھ قصور کی ملی بھگت سے بھائی پھیرومیں عطائیوں کی بھر مار، نام نہاد عطائی ڈاکٹر شہریوں میں موت بانٹنے لگے،ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹر تجوریاں بھرنے میں مصروف،محکمہ صحت کے بڑے کارروائی کرنے کی بجائے خاموش؟ شہری حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ قصور کی ملی بھگت سے بھائی پھیروو گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے جہاں پر جگہ جگہ پنجے گاڑھ رکھے ہیں وہیں پر ڈرگ انسپکٹر نے بھی میڈیکل سٹوروں کو کھلی ڈھیل دے رکھی ہے بتایا جاتا ہے کہ بھائی پھیرو و اس کے ملحقہ علاقوں میں عطائی ڈاکٹر اس طرح پھیلے ہوئے ہیں جیسے طاعون کی بیماری ہو جبکہ یہ عطائی چند ماہ کسی ڈاکٹر کے پاس پریکٹس کرکے اپنا خود کا کلینک کھول لیتے ہیں او ر پھر اپنی مشہوری کے لیے بڑے بڑے جعلی ڈگریوں کے بورڈ لگا کر سادہ لوح لوگوں میں موت باٹنے لگتے ہیں اور بدقسمتی سے اگر کوئی مریض پھوڑے پھنسی والا آ جائے تو یہ عطائی کسی ماہر سرجن کی طرح آپریشن کرکے پھوڑے پھنسی والے مریض کو کینسر کا مریض بنا دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈرگ انسپکٹر کی آشیر باد سے چلنے والے میڈیکل سٹور مالکان بھی خوب ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جو لوگوں میں سرعام نشیلی ادوایات فروخت کرکے کالے دھن سے جہاں پر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں وہیں پر ڈرگ انسپکٹر کے بھی وارے نیارے ہوچکے ہیں ہمارے نمائندے کی سروے رپورٹ کے مطابق علاقہ بھر میں طاعون کی بیماری کی طرح پھیلے ہوئے عطائی ڈاکٹر اور نشیلی ادوایات کا مکروہ دھندا کرنے والوں کی جہاں پر چاندی ہوچکی ہے وہیں پرای ڈی او ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹربھی خوب عیش کررہے ہیںآ خر میں شہریوں نے محکمہ صحت کے کرتا دھرتاؤں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں اور ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹر کیخلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں